13 ستمبر 2016 - 16:31
کشمیر میں تشدد، ہندوستان پاکستان باڈر پر میٹھائیاں تقسیم

ہندوستان باڈر سیکورٹی فورس اور پاکستانی رینجرز کے افسران نے منگل کو عیدالاضحی کے موقع پر مغربی راجستھان سے ملحقہ بین الاقوامی سرحدوں پر واقع چوکی پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کرکے عید کی مبارکباد پیش کی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان باڈر سیکورٹی فورس اور پاکستانی رینجرز کے افسران نے منگل کو عیدالاضحی کے موقع پر مغربی راجستھان سے ملحقہ بین الاقوامی سرحدوں پر واقع چوکی پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کرکے عید کی مبارکباد پیش کی-

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یواین آئی نے بی ایس ایف کے ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ منگل کی صبح بی ایس ایف کے افسران نے پاکستانی رینجرز کے افسران کو مٹھائی کا تحفہ پیش کیا- جواب میں بھائی چارہ کا پیغام دیتے ہوئے پاکستانی رینجرز افسران نے بھی بی ایس ایف کو مٹھائی پیش کی- اس ملاقات کے موقع پرہندوستان کی ریاست راجستھان کے بیکانیر ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل یشونت سنگھ نے کہا کہ مٹھائیوں کے تبادلے سے دونوں ملکوں کے سیکورٹی دستوں کے درمیان بھائی چارہ بڑھتاہے اور کشیدگی کم ہوتی ہے -

یہ ایسے حال میں ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے مسئلے میں کافی حد تک کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز